کراچی: ڈکیتی کے دوران ریٹائرڈ پولیس افسر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

March 29, 2023

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ریٹائرڈ پولیس افسر کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالوحید نے گھر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر سید مسعود شاہ کو قتل کیا تھا، مقتول پولیس کا ریٹائرڈ افسر تھا۔

ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش سچل کے علاقے میں قتل کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

ملزم نے 6 فروری کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر حسن شہزاد نامی شخص کو سرجانی میں قتل کیا تھا۔

ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔