میرے بیٹوں کو سردار کھیتران اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا، گراں بی بی

March 29, 2023

سانحہ بارکھان کی متاثرہ خاتون گراں بی بی اہل خانہ سمیت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیش ہوئیں۔

گراں بی بی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھیں۔ ان کے بیٹوں کو سردار کھیتران اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا۔

خاتون نے بتایا کہ تشدد کرکے کہا گیا عبدالرحمان کھیتران وزیر ہے، اس کے خلاف بیان نہ دو۔

قائمہ کمیٹی نے آئی جی بلوچستان سے کہا عبدالرحمان کھیتران اور بیٹوں کے خلاف مقدمات میں اغوا اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل کی جائیں۔ یہ بھی کہا کہ بلوچستان پولیس صوبائی وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔