سابق حکومت میں فون آتے تھے اور زبردستی بٹھایا جاتا تھا، نور عالم

March 30, 2023

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھی حلفاً کہتا ہوں اور خانہ کعبہ میں بھی کہوں گا کہ اس حکومت، اس چیف آف آرمی اسٹاف اور اس ڈی جی آئی ایس آئی سے پہلے ہمیں ٹیلی فونز پر زبردستی بٹھایا جاتا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اگر کوئی کرنل، بریگیڈیئر، جرنیل کالیں نہیں کرتا تو آپ خفا کیوں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ شکر کریں کہ وہ اب مداخلت نہیں کرتے، خدا کے واسطے جھوٹے بیانات نہ دیا کریں۔