کوئی نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کو نہیں روکے گا، وزارت داخلہ

March 30, 2023

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کو سرچنگ کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کو نہیں روکے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ کسی بھی نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں میں پولیس کو تفتیش کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

وزرات داخلہ کے حکم نامے کی کاپیاں صوبائی آئی جیز، چیف سیکرٹریز کو موصول ہوگئیں۔