3 ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے آئی ایف سی کو ٹرانزیکشن مشیر مقرر کرنے کی منظوری

March 30, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تین ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے لیے آئی ایف سی کو ٹرانزیکشن مشیر مقرر کرنےکی منظوری دے دی۔

اس سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کیے جانے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کی دو دریافتوں ہلال اور اقبال فیلڈ کو ڈیولپ کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

پولینڈ کی کمپنی کو تیل تلاش کے لیے کام کرنے میں دو سال کی توسیع کی منظوری دی۔

غازی کے مقام پر ماڑی پیٹرولیم کو تیل کے کنویں کا ٹیسٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ای سی سی نے حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان ادائیگیوں پر ٹیکسوں کی شرح کے معاہدے کی منظوری مؤخر کردی۔