عمر کوٹ میں سیشن کورٹ کے سول جج ون کنری نے تھانے پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔
مذکورہ نوجوان کی والدہ نے عدالت میں اس کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
والدہ نے درخواست میں کہا تھا کہ میرے بیٹے کو کنری تھانے کی پولیس نے ناحق قید رکھا ہوا ہے۔
سول جج نے نوجوان کو کل صبح عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے کر رہا کر دیا۔
پولیس کے مطابق عدالت نے ایس ایچ او کنری کو ریکارڈ سمیت کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔