انگلش فٹبال کلب چیلسی نے افطار کی میزبانی کی

March 30, 2023

انگلش فٹبال کلب چیلسی افطار کی میزبانی کرنے والی پہلی پریمیئر لیگ ٹیم بن گئی۔

چیلسی کی جانب سے اسٹیمفورڈ برج اسٹیڈیم میں مسلمان کمیونٹی کیلئے افطارکا اہتمام کیا۔

افطار پارٹی میں بڑی تعداد میں روزے داروں نے شرکت کی۔

گزشتہ دنوں روزہ داروں کو افطار کروانے کی ویڈیو اور تصاویر کلب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جس پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔