• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی اصل قیمت پر ٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) پیٹرول کی اصل قیمت پرٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا،ایک لیٹرپیٹرول اصل قیمت سے 136روپے34پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیمت سے 122روپے 68پیسے فی لیٹر مہنگا ہے،پیٹرول کی ایک لیٹر اصل قیت اور شہریوں کیلئے اس کی مقرر کردہ قیمت میں بھاری ٹیکسوں اور مارجنز کی وجہ سے فرق مزید بڑھ گیا ،سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہےکہ ایک لیٹرپیٹرول پر 134روپے44پیسےکی لیوی، ٹیکس اورمارجنز کی وصولی کی جارہی ہے اس میں ایک روپے 90 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر122روپے68پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 254روپے 96 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391روپے30پیسے مقرر ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر 80روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپےکلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 23 روپے68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے، پیٹرول کے فی لیٹرپران لینڈ فریٹ ایکولایزیشن مارجن کی مد میں 7روپے 91 پیسے وصول کیے جار ہے ہیں جبکہ فی لیٹرپیٹرول پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7روپے 87پیسے اور ڈیلرز مارجن 9 روپے98 پیسے عائد ہے،دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی لاگت 285روپے85پیسےبنتی ہےلیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اس وقت 408روپے53پیسے مقرر ہے۔

اہم خبریں سے مزید