اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

March 31, 2023

فائل فوٹو

اوکاڑہ کے قصبے پل رام پرشاد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔