پاکستانی فلم انڈسٹری پر بین الاقوامی اعزازات کی برسات

March 31, 2023

فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری پر بین الاقوامی اعزازات کی برسات ہوگئی، مین اسٹریم کی 2 فلموں سمیت کئی مقامی فلموں نےمسی ساگا میں منعقد ہونے والے میوزک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (MISAFF) میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابقسرمد کھوسٹ کی فلم کملی، صائم صادق کی جوائے لینڈ اور جمائمہ خان کی تحریر کردہ اور سجل علی کی ادکاری سے مزین بین الاقوامی فلم ’واٹ لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ نے فلم فیسٹیول (MISAFF) کئی اعزازات اپنے نام کئے ۔

یہ ایوارڈز چار روزہ میوزک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں۔

فیسٹیول جیوری کے اعلان کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ‘ نے چار ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں جن میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ڈیزائن اور بیسٹ ایکٹر (فیمیل) شامل ہیں۔


سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ میں نابینا خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی متاثرکن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔


اس کے علاوہ پاکستانی ارینج میریجز کی روایت پر مبنی جمائمہ خان کی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹ لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ نے بہترین کاسٹ کے جیوری پرائز سے نوازا گیا۔


بہترین ایسمبل کاسٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی فلم سازعلی سہیل جورا کی فلم ’مرڈر ٹنگ‘ نے بہترین بین الاقوامی شارٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

دستاویزی فلم ساز اریبہ نوید اور فاطمہ سید کی دستاویزی فلم ’مائی باڈی، یور جوائس‘ کو بہترین مختصر دستاویزی فلم کے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عادل بزنجو کی ہدایت کاری میں بننے والی بلوچی فلم ’ڈوڈا‘ کو اسپیشل جیوری پرائز سے نوازا گیا۔