لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے دینے سے روک دیا

March 31, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے دینے سے روک دیا۔

سرکاری زمین فوج کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے 30 سال کی لیز پر دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیڈریشن آف پاکستان کو 9 مئی تک جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، نگراں حکومت کا کام بھی روزمرہ امور سر انجام دینا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نگراں حکومت کو مستقل بنیادوں پر پالیسی کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔