عرفی جاوید کا خود کو تبدیل کرنے کا عہد

March 31, 2023

بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی اور جذبات مجروح ہوئے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں 25 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے۔

ان کی اس معذرت پر جہاں کچھ پرستاروں نے یہ سوال کیا کہ معاملہ کیا ہے؟ تو دوسرے اپریل فول ڈے سے ایک روز قبل ان کی اس ٹوئٹ کی ٹائمنگ پر حیران ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ مذاق کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید بھارتی میڈیا اور فیشن حلقوں میں اپنے عجیب و غریب لباس اور سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلانے والی حرکتوں کی وجہ سے معروف ہیں۔