حکومتی اتحادی جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب

March 31, 2023

حکومتی اتحادی جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت کل لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل دن ایک بجے ہوگا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔