یوکرین تنازع کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بات چیت کی ضرورت ہے، بیلاروس

March 31, 2023

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے اور تنازعات کے حل کےلیے ابھی بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر کا کہنا تھا کہ آئیے بغیر پیشگی شرط کے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کریں۔

انہوں نے مغرب پر الزام لگایا کہ وہ بیلاروس میں گھس کر اسے تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس واپسی بلیک میلنگ نہیں بلکہ بیلاروس کے تحفظکاموقعہے۔