ناگا چیتنیا کی سمانتھا سے طلاق کے بعد سوبھیتا کے ساتھ ڈیٹنگ

March 31, 2023

جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ناگا چیتنیا جنکی 2017 میں اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو سے شادی ہوئی اور اکتوبر 2021 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

جس کے بعد اب یہ اطلاع شہ سرخیوں میں ہے کہ ناگا چیتنیا کا ہندی، ملیالم، تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ سوبھیتا دولیپالا کے ساتھ مبینہ رومانس چل رہا ہے۔

حیدر آباد دکن کے ایک میڈیا ادارے کے مطابق ناگا چیتنیا اورسوبھیتا دولیپالا کی گزشتہ چھ ماہ سے ڈیٹنگ جاری ہیں۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ اکتوبر 2021 میں ناگا چیتنیا کی سمانتھا پرابھو سے طلاق کے 11 ماہ بعد سے ان دونوں کی ڈیٹنگ جاری ہے۔

حال ہی میں دونوں کی ایک ایسی ہی ملاقات پر مبنی تصویر نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا، اس تصویر میںناگا چیتنیا اورسوبھیتا دولیپالا لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں اکٹھے نظر آرہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ تصویر گزشتہ نومبر کی ہے جب دونوں خفیہ طور پر تعطیلات منانے گئے۔

یہ تصویر دراصل شیف سریندر موہن نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ناگا چیتنیا سریندر کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہسوبھیتا دولیپالا پس منظر میں ساڑھی پہنے بیٹھی اور ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔