منشیات اسمگلنگ، کوئٹہ پولیس کے 2 اہلکار کراچی میں گرفتار

April 01, 2023

فائل فوٹو

کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار کراچی میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار کرلیے گئے، دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزموں کو بلدیہ موچکو پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کار سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار پولیس اہکاروں میں شاہد اور علی رضا شامل ہیں، جبکہ برآمد منشیات کی مقدار 18 کلو 600 گرام ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔