رمضان میں لاہور کے کاروباری اوقات میں تبدیلی

April 01, 2023

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق رمضان میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ رمضان میں تمام بیکریاں رات 1 بجے تک کھولی جا سکتی ہیں جبکہ عید کے 3 روز بھی بیکریوں کو رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔