اللّٰہ کی مدد سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

April 01, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وزیر اعظم نے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہدہشتگردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے،قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے بیٹے وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

دہشتگردوں نے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا تھا۔