کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پاکستان اسٹیل ملز کے 36 ٹن لوہے کی چوری کے مقدمے کا چالان تفتیشی افسر نے پیش کر دیا۔
عدالت میں پیش کیے جانے والے چالان میں سیکیورٹی گارڈ، سینیئر افسر سمیت 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔
چالان کے متن کے مطابق ملزمان کو ڈمپر میں چوری شدہ سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم چوہدری اکرم نے مدعی پر ایف آئی آر سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جبکہ ملزم تواب خان کا نام ناکافی شواہد کی بناء پرخارج کر دیا گیا ہے۔