شمالی کوریا کی اہم جوہری سائٹ پر اعلیٰ درجے کی سرگرمی دیکھی گئی، امریکی رپورٹ

April 02, 2023

فائل

امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی اہم جوہری سائٹ پر اعلیٰ درجے کی سرگرمی دیکھی گئی ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ امیجز میں شمالی کوریا کی یونگ بیون جوہری سائٹ پر سرگرمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری سائٹ پر سرگرمی 3 اور 17 مارچ کے سیٹلائٹ امیجز میں دیکھی گئی ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کچھ دنوں پہلے بم فیول کی پروڈکشن بڑھانے کے احکامات دیے تھے۔