گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار زخمی

April 02, 2023

اسکرین گریب—حادثے سے متاثرہ گاڑی، چھوٹی تصویر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی اسپتال میں عیادت کر رہے ہیں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پیش آیا، سیکیورٹی گاڑی کی پرائیوٹ گاڑی سے ٹکر ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی گاڑی سے گر کر 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں میں کانسٹیبل وقاص اور نعیم شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال میں دونوں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔