رمضان اسپیشل: دسترخوان کی رونق بڑھائیں موکا ڈیلائٹ سے

April 02, 2023

سحری اور افطار میٹھے کے شوقین افراد کے لیے میٹھی ڈش کے بغیر ہمیشہ ادھورے ہیں، اس لیے آج دسترخوان کی رونق کوموکا ڈیلائٹ سے بڑھائیں۔

اجزاء:

بسکٹ 2 پیکٹ، کریم 125 گرام، اَن سالٹِڈ مکھن 125 گرام، کنڈینسڈ ملک1 ٹِن، کافی1 کھانے کا چمچ، کوکو پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ، اخروٹ حسبِ ضرورت۔

ترکیب:

سب سے پہلے کسی کُھلے برتن میں کنڈینسڈ ملک ڈالیں پھر اس میں کریم، اَن سالٹِڈ بٹر (مکھن)، کوکو پاؤڈر، کافی اور اخروٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اب اسے باؤل میں ڈال کر اس کے اوپر کرش کیے ہوئے بسکٹس ڈال دیں اور کم سے کم 15 منٹ کے لیے فریزر میں رکھیں، موکا ڈلائیٹ بالکل تیار ہے۔