آئین کی بالادستی کیلئے وکلاء تحریک شروع ہو چکی ہے، اسد عمر

April 02, 2023

—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے وکلاء تحریک شروع ہو چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا تھا، اس لیے پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا واقعہ کیا تھا، مضحکہ خیز کیس بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج مقدمات کی تفتیش کے معاملے میں اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

پولیس حکام کے مطابق اسد عمر کے سوا پی ٹی آئی کا کوئی اور رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔