پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج مقدمات کی تفتیش کے معاملے میں اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
پولیس حکام کے مطابق اسد عمر کے سوا پی ٹی آئی کا کوئی اور رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر رہنما خود پیش نہیں ہوئے لیکن اُن کے وکلاء جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فواد چوہدری، حماد اظہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکلاء کے بیانات جے آئی ٹی نہیں لے سکی ہے۔
پولیس کے مطابق جے آئی ٹی نے وکلاء کو اپنے موکل کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا کی ہے۔
پولیس کے مطابق جے آئی ٹی نے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو گزشتہ روز طلب کیا تھا، جے آئی ٹی زمان پارک کے باہر توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔