کراچی میں رواں برس تاحال کتنی وارداتیں ہوئیں؟

April 02, 2023

—فائل فوٹو

کراچی کے شہریوں کا دیریہ مسئلہاسٹریٹ کرائم اب بھی گلی گلی اور سڑک سڑک بدستور جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنوری میں 7 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

پولیس حکام کے مطابق فروری میں 6500 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں۔

پولیس کے مطابق مارچ میں تقریباً 7 ہزار شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بنے۔

پولیس حکام کے مطابق 2023ء کے دوران اب تک 20 ہزار سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں۔

پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں شہریوں سے موبائل فون، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔

پولیس کے مطابق انہی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی سے بھی محروم ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اکثر شہری اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لُٹنے کے بعد پولیس کو ایف آئی آر بھی درج نہیں کراتے۔