لاہور ہائیکورٹ، عید تک رات 1 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

April 07, 2023

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے عید تک رات 1 بجے تک دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور رنگ روڈ اتھارٹی کو شجرکاری سے متعلق پلان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور عید کی وجہ سے مارکیٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔

اس سے پہلے عدالت نے مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اب دکانیں رات 1 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عدالت نے باور کرایا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اور کہا کہ امریکا میں کوئی اپنے گھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا۔