برٹش کونسل نے کیمبرج اسکول کے 10 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے

May 09, 2023

برٹش کونسل نے پاکستان میں جاری صورتحال کے پیش نظر بدھ 10 مئی کو ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

کیمبرج اسٹنٹ کی پاکستان میں سربراہ عظمیٰ یوسف نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح طلبہ اور اساتذہ کی سیکیورٹی ہے لہٰذا بدھ کو صبح اور شام میں ہونے والے پرچے پورے پاکستان میں نہیں ہوں گے۔