کراچی: راشد منہاس روڈ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

May 10, 2023

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی ہے۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

حکام کے مطابق رینجرز اہلکاروں کو راشد منہاس روڈ پر فرنٹ لائن سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شارع فیصل نرسری کے قریب احتجاج کے لیے پہنچنے والے مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نرسری کے قریب سے حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔