پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز میں ہونے والا کل کا پرچہ ملتوی

May 10, 2023

پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز میں ہونے والا کل کا پرچہ ملتوی ہوگیا۔

لاہور سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر کا کہنا ہے کہ سمسٹر سسٹم کے تحت امتحانات کا کل 11 مئی کو پہلا پرچہ ملتوی ہوگیا۔ ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 جون کو ہوگا۔

ڈپٹی کنٹرولر نے مزید بتایا کہ 12 مئی سے بقیہ پرچے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پرچے بھی ملتوی ہوگئے۔