یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

May 15, 2023

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور افغانستان کے حالات پر بات چیت کی ہے۔

یہ بات چیت سویڈن میں منعقد ہونے والے دوسرے ای یو انڈو - پیسیفک منسٹیریل فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں جوزپ بوریل نے کہا کہ’میری پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور EU - انڈو پیسیفک فورم میں افغانستان کے بارے میں اچھا تبادلہ خیال ہوا‘۔