موبائل فون کمپنی کا پری پیڈ صارفین کیلئے کال ریٹ 10 فیصد بڑھانے کا اعلان

May 18, 2023

اسلام آباد(زبیر قصوری)پاکستان میں سب سے زیادہ موبائل فون کمپنی جاز نے اپنے پری پیڈ صارفین کے دس فیصد کال ریٹ بڑھانے کا اعلان کیا ہے، کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 24 May سے ساڑھے سات کروڑ سے زائد صارفین سے دس فیصد سے زائد قیمت کے ساتھ ساڑھے تین روپے فی کال چارج کیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کام ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے پہلے کمپنی صارفین سے تین روپے بیس پیسے فی کال چارج کر رہی تھی جب کہ اب کمپنی نے دس فیصد کا اضافہ کا اعلان کیا ہے۔