جونیئر ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ کل کھیلا جائے گا

May 26, 2023

پاکستان جونیئر اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ کا ایک منظر

جونیئر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اب تک گروپ میں ناقابل شکست ہے۔

پاکستان نے چائینز تائپے کو 0-15 سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو بھی 9 گول کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

بھارت کےخلاف میچ سے قبل پاکستانی کوچ رولینٹ آلٹمنز نے کھلاڑیوں کو لیکچردیا۔

قومی ٹیم کے کوچ نے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اہم میچ کا پلان تیار کرلیا ہے۔