• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی: پاکستان سے کشیدگی، انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول متاثر ہونے لگا

آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کا میچ دھرم شالا سے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں دھرم شالا ایئرپورٹ آمدورفت کےلیے بند ہے۔

11 مئی کو شیڈول میچ اب حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

بھارت میں آئی پی ایل منتظمین بھی کشیدہ صورتحال سے پریشانی سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی بھی صورتحال پر سخت پریشان ہیں۔

موجودہ پاک بھارت کشیدگی میں آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید