• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، رائیلی روسو کی تاریخی سنچری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن10 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائیلی روسو نے 44 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر رائیلی روسو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 6 چھکوں اور14چوکے کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر 46 گیندوں پر 104 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رائیلی روسو کی پی ایس ایل میں یہ تیسری سنچری ہے۔

رائیلی روسو اس شاندار اننگز کے ساتھ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید