جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

May 27, 2023

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

سیمی جمالی 19 اگست 1961 کو پیدا ہوئیں، 1986 میں نواب شاہ سے ایم بی بی ایس کیا۔

1994میں تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ کی ڈگری حاصل کی جبکہ امریکا سے پوسٹ ڈاکٹر فیلو 2011 میں کیا تھا۔

وہ 1987 میں قومی امراض قلب میں کارڈیک سرجری یونٹ کی رجسٹرار رہیں۔ جبکہ 2016 سے2021 تک جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہیں۔

حکومت پاکستان نے 23 مارچ 2018 میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

سیمی جمالی کو 2017 میں گورنر سندھ کی جانب سے ویمن اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر جے پی ایم سی مسجد میں ادا کی جائے گی۔