کھیلوں کےپر امن انعقاد کیلئے اقدامات کئے گئے، ڈی آئی جی

May 28, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے نیشنل گیمز میں آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات اور کھیلوں کے پر امن انقعاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں ، حکومت بلوچستان نے 19سال بعد کھیلوں کا انعقاد ممکن بنایا ہے ،یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 19سال بعد حکومت نے نیشنل گیمز منعقد کرئے اور ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مختلف کھیلوں میں شرکت کیلئے آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کوئٹہ اور بلوچستان دیکھنے کا موقع ملا ہے کیونکہ بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی خصوصی ہدایت پر اپنے مہمانوں کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام منعقد ہونے والے کھیلوں کے ایونٹ کی سیکورٹی یقینی بنائی ہے کیونکہ ہماری نیک تمنائیں اور نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں یہاں آکر خوشی محسوس ہوئی ہوگی۔