جہیز میں گاڑی، زیورات نہ دینے پر مجھ پر تشدد کیا گیا: خاتون کا الزام

May 28, 2023

—فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شادی شدہ خاتون نے پریس کلب میں سسرالیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جہیز میں گاڑی اور سونے کے زیورات مانگے گئے اور نہ ملنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی مجھ پر تشدد شروع کر دیا گیا، تحفظ کے لیے فیملی عدالت سے رجوع کر لیا ہے، انصاف کی منتظر ہوں۔

دوسری جانب، خاتون کے سسرالیوں کا کہنا ہے کہ نجی معاملہ ہے کوئی بات کرنا نہیں چاہتے۔