پولیس نے والدہ کو ہراساں کیا، صداقت عباسی کا الزام

May 28, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صداقت عباسی نے پولیس پر والدہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں صداقت عباسی نے کہا ہے کہ دو دن پہلے مری پولیس نے میرے گاؤں والے گھر پر چھاپا مارا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مری پولیس نے گھر میں موجودہ میری والدہ کو ہراساں کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پر چھاپا مارا، میری فیملی گھر پر نہیں تھی تو اہلکار میرے ملازم وقاص احمد کو اٹھا کرلے گئے۔

صداقت عباسی نے یہ بھی کہا کہ میرے گھر سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر لے گئے، گھر میں کوئی توڑ پھوڑ ہوئی یا نہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں۔