خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

May 29, 2023

فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی۔

خدیجہ شاہ کےوکیل نے کہا ہے کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے۔

وکیل نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔