ملتان سے تحریک انصاف کے 6 سابق ایم پی ایز نے پارٹی چھوڑ دی

May 29, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملتان سے تعلق رکھنے والے 6 سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 212 کے سلیم اختر لابر، پی پی 214 سے ظہیر الدین علیزئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

ادھر پی پی 215 سے جاوید اختر انصاری، پی پی 219 سے اختر ملک نے عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف پی پی 220 سے میاں طارق عبداللّٰہ اور پی پی 223 سے ملک اکرم نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں کونسلر، لیبر کونسلر اور تحصیل سٹی کے کارکنان بھی شامل تھے۔