جسٹس فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل کی ملاقات، اہم قانونی امور زیر بحث

May 29, 2023

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل کی ملاقات میں اہم قانونی امور زیر بحث آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات منصور عثمان اعوان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

سپریم کورٹکے چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے حکم امتناع دے رکھا ہے۔