القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل کا بیان ریکارڈ

May 30, 2023

فائل فوٹو

القادر ٹرسٹ کو 458 کنال زمین کی منتقلی کے معاملے میں نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل طالب حسین کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

نیب نے سوال پوچھا کہ آپ نے کس حیثیت میں ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے؟ جس پر وکیل طالب حسین نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے زمین زلفی بخاری سے القادر ٹرسٹ منتقل کرانے کی اتھارٹی دی۔

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے فراہم کیا گیا اتھارٹی لیٹر 5 جون کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

نیب نے یہ بھی سوال کیا کہ القادر ٹرسٹ کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے کتنے عطیات ملے؟

وکیل طالب حسین کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں، میں نے صرف 458 کنال زمین کی منتقلی کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے تھے۔