190 ملین پاؤنڈ کیس: فواد چوہدری اور زبیدہ جلال کا نیب میں بیان ریکارڈ

May 30, 2023

—فائل فوٹو

نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما زبیدہ جلال نے نیب میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما زبیدہ جلال نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے دفتر میں بیان ریکارڈ کروانے پہنچے تھے۔

فواد چوہدری نے نیب راولپنڈی کے دفتر میں حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

زبیدہ جلال نے بھی نیب راولپنڈی کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب کی جانب سے 13 دسمبر 2019ء کی کابینہ میٹنگ میں موجود تمام ممبران کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔