عمران خان کا 9 مئی کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائع

May 30, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کی تحقیقات کےلیے بنائی گئی مشترکہ ٹیم کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کےلیے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ فیصلہ اپنے وکلاء کی مشاورت کے بعد کیا ہے۔