علی محمد خان اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

May 30, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو جیل سے رہائی کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

جیل حکام نے علی محمد خان کو تھوڑی دیر قبل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے احکامات پر رہا کیا تھا۔

اس سے قبل پولیس نے شہریار آفریدی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔