پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا اضافہ

May 30, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 41 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 19 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 323 ارب روپے ہے۔