مفت آٹا اسکیم، مبینہ بےضابطگیوں کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

May 31, 2023

فائل فوٹو

نیب نے حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، نیب ٹیم نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر پہنچ کر عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی۔

فلور ملز ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم دو گھنٹے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس میں رہی اور سستے آٹے کا ریکارڈ اور معلومات طلب کیں۔

ایسوسی ایشن نے ٹیم کو گندم کے حصول اور آٹے کی پسائی کے عمل سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل نیب ٹیم محکمہ خوراک سے تحقیقات کر چکی ہے، ذرائع کے مطابق چند روز میں فلور ملز مالکان، ڈیلرز اور بیوروکریسی کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 80 ارب کی آٹا اسکیم میں 24 ارب کی خوردبرد کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔