روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

May 31, 2023

فائل فوٹو

ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، ہماری توجہ یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے اور مدد کرنے پر ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر 8 ڈرون حملے کیے ہیں، روسی فضائی دفاعی نظام سے تمام ڈرون مار گرائے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔