لبنان: شامی سرحد کے قریب دھماکا، فلسطینی تنظیم کے 5 ارکان جاں بحق

May 31, 2023

لبنان میں شامی سرحد کے قریب دھماکے میں فلسطینی تنظیم کے 5 ارکان جاں بحق ہوگئے۔

فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ فار لبریشن فلسطین (پی ایف ایل پی) کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے میں پی ایف ایل پی کے 5 ارکان جاں بحق ہوئے جبکہ اس واقعے میں 10افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان میں شامی سرحد کے قریب دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔