ق لیگ کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی بھی مدعو

May 31, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے سیاسی اور معاشی عدم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے مشاوت کے بعد اے پی سی کی تاریخ طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے بھی اے پی سی بلائی گئی تھی۔